مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

مکہ:مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب جاری ہے، گورنر مکہ، سعودی اعلیٰ حکام، مسلم ممالک کے سفیر اور خصوصی نمائندے شریک ہیں۔

پرانے غلاف کو اتارنے کا کام جاری ہے جس کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کیا جائے گا۔

نئے غلاف کو حرم میں لانے کے اہتمام میں کسوہ فیکٹری کے اہلکار پیش پیش ہیں۔

غلاف کعبہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطورہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلو ریشم، 130کلو خالص سونا اور چاندی استعمال کی گئی جبکہ 20لاکھ ریال کی لاگت آئی ،47حصوں پر مشتمل غلاف کا ہر حصہ 14 میٹر لمبا اور 95 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔

غلافِ کعبہ کی تیاری کیلئے 200افراد بیک وقت کام کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، اس سلسلے میں عازمین کی میدان عرفات آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply