• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس:نیب نے شہباز شریف کو آج طلب کرلیا

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس:نیب نے شہباز شریف کو آج طلب کرلیا

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کو بیان دینے کیلئے طلب کرلیا۔

پیر کونیب لاہور کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئےطلب کیا گیا،شہباز شریف کو 11بجے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی نیب شہزاد سلیم اتوار کے روز بھی اپنے آفس پہنچے اور شہباز شریف کی پیشی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیب نے شہباز شریف کو پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے تحت بنائی گئی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں 19 کروڑ 30 لاکھ روپے کے گھپلے اور کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کے انکشافات کی روشنی میں بلایا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply