سیالکوٹ: پولیس نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں زیر تفتیش 90 ملزمان کو چھوڑ دیا۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق قتل کیس میں 175 زیر تفتیش افراد میں سے 90 افراد کو چھوڑا گیا ہے جب کہ 85 ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 85 ملزمان کا فارنزک ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے اور ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 28 دسمبر کو 18 ملزمان کو دوبارہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
جب کہ 67 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے 3 جنوری کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں