• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوکری 15 دن، تنخواہ 12 لاکھ: انتہائی دلچسپ نوکری کا اشتہار

نوکری 15 دن، تنخواہ 12 لاکھ: انتہائی دلچسپ نوکری کا اشتہار

ایک امریکی کمپنی نے بہت ہی دلچسپ ملازمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی توقعات پر پورا اترنے والے کسی ایک ماہر شخص کو صرف 15 دن کیلئے 12 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر تنخواہ دی جائیگی، جس کیلئے پورے ملک میں سفر کرکے باربی کیو کھانا یا چکھنا ہوگا۔

امریکی جریدے  یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق امریکہ کی مشہور کمپنی رونلڈ ریپ نے ایک اشتہار دیا، جس میں انہوں نے   چیف گِرلِنگ آفیسر (سی جی او) کیلئے ملازمت کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق افسر کو پورے امریکہ میں گھوم کر مشہور ریستورانوں کے باربی کیو کو کھانا یاچکھنا ہوگا اور ان کے بارے میں اپنی رائے دینا ہوگی۔

ملازمت کا دورانیہ صرف دو ہفتے پر محیط ہے جس میں کھانے اور سفر کے تمام اخراجات کمپنی برداشت کریگی اور تنخواہ کے طور پر دس ہزار ڈالر بھی ادا کریگی اس طرح سی جی او کا کام صرف گھومنا اور کھانا ہی ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس دلچسپ ملازمت کیلئے امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ 100 الفاظ میں خود کو اس ملازمت کا اہل ترین فرد ثابت کریں اور ساتھ ہی بہترین بار بی کیو کی تصویریں اور طریقے بھی فراہم کریں۔یاد رہے کہ درخواست ملازمت کی آخری تاریخ 13 اگست رات بارہ بجے تک ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply