دنیا کے خطرناک ترین دہشت گرد ۔۔۔۔۔۔ بنت الہدیٰ

ہم بلندی پر پہنچ چکے ہیں۔ آپ ٹارگٹ مینشن کیجئے۔
ٹارگٹ کے اسکرین پر مینشن ہوتے ہی پائلٹ نے جہاز کی پرواز نیچی کرتے ہوئے شہر کا جائزہ لیا۔
وہاں اس سڑک پر ہے ٹارگٹ۔
ہاں وہیں۔ اسی سمت جاو۔ کنٹرول لائن سے ڈائرکشن دی جارہی تھی۔
جہاز کو ٹارگٹ کے قریب لاتے ہی
ہیڈ فون سے پھر ایک آواز گونجی…
کیا ہوا اب تک میزائیل فائر کیوں نہیں کیا گیا۔
ٹارگٹ سامنے موجود ہے فوراً فائر کرو۔
مگر سر وہاں اس سڑک پر سوائے چند دوڑتی گاڑیوں کے اور کچھ نہیں۔
ارے بیوقوف دہشت گرد انہیں میں سے ایک گاڑی میں سوار ہیں۔
یاد رہے میزائیل صحیح نشانے پر داغنا ہے ہم کوئی رسک نہیں لے سکتے یہ دنیا کے خطرناک ترین دہشت گرد ہیں۔
سڑک پر دوڑتی گاڑیوں میں ایک پرانی سی وین بھی تھی جسے ٹارگٹ پر لیا گیا تھا پائلٹ نے کیمرا زوم کرکے سواری کا جائزہ لیتے ہوئے کہا
کیا پورا یقین ہے کہ دہشت گرد اسی میں سوار ہیں؟
ہاں بلکل، نہ صرف وہ خطرناک دہشتگرد بلکہ دنیا کا مہلک ترین اسلحہ بھی اسی گاڑی میں موجود ہے۔ اور اگر اب تم نے ایک لمحے کی بھی دیر کی بٹن دبانے میں تو یہ سفاک دہشت گرد اپنے مہلک ہتھیاروں کو لئے ہوا میں پرواز کر تے ہوئے تم پر حملہ آور ہوجائینگے۔۔۔
پائلٹ خوفزدہ ہوگیا پیشانی سے پسینہ صاف کرنے میں وقت لگائے بغیر ہی اس نے ٹارگٹ کو نشانے پر لیکر میزائیل داغنے کا بٹن دبایا۔۔۔
آگ کے شعلوں سے اٹھتا ہوا دھواں جیسے ہی فضا میں پہنچا پائلٹ نے کنٹرول روم پر اپیل بھیجی
مدد مدد میری مدد کی جائے۔۔۔۔!
دنیا کے خطرناک ترین دہشت گرد مہلک ترین ہتھیاروں سے لیس مجھ پر حملہ کرچکے ہیں۔

✍بنت الہدی

Advertisements
julia rana solicitors london

#yemenwar

Facebook Comments

بنت الہدی
کراچی سے تعلق ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply