کراچی: سنا ہے سیاستدان تو عوام کے خیر خواہ ہوتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے نبیل گبول کا روئیہ تو عوام سے کچھ مختلف ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پر نبیل گبول طاقت کے نشے میں اپنے جزبات قابو نہ رکھ پائے اور شہری پر تشدد کر دیا۔ شہری بیرونی ملک سے اپنے ملک واپسی آیا تھا۔
وی وی آئی پی کلچر کو پروان چڑھنے سے روکنے کا دعوی کرنے والی پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اپنے ہی سینئیر رہنما پر گرفت نہ رکھ سکی۔
نبیل گبول نے الزام عائد کیا کہ نشے میں دُھت پی ٹی آئی کارکن نے مجھ پر حملہ کیا اوراچانک مجھے گالیاں دینے لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے تحفظ کے لئے حملہ آور کو دھکا دے کر زمین پر گرایا۔
پی پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ حملہ آور کو فوراً گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے، پی ٹی آئی کارکنان کے ہاتھوں کسی پاکستانی کی عزت نفس محفوظ نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اشتعال انگیزی نے پی ٹی آئی کارکنان کو فاشسٹ بنادیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکن مکالمے کے بجائے تشدد اور مغلظات پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا مکزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست میں نفرت کے جو بیج بوئے ہیں، اس کا خمیازہ انہیں خود بھی بھگتنا ہوگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں