فیس بک نے معروف ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی نقل لانچ کردی

فیس بک نے پہلے اسنیپ چیٹ  کو کاپی کیا اور اب مختصر ویڈیوز کی چینی ایپلی کیشن  ٹک ٹوک (TikTok) کی بھی کاپی بنا ڈالی ہے۔ فیس بک نے ٹک ٹاک کی ٹکر پر نئی ایپلی کیشن ‘لاسو’ (Lasso) متعارف کرائی ہے۔پچھلے ماہ سے ہی رپورٹس تھیں کہ فیس بک لاسو نام کی ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے، جس سے صارفین ساؤنڈ ٹریکس پر مختصر شارٹ ویڈیو شیئر کر سکیں گے۔

Image result for lasso app

فیس بک کے ترجمان نے   صرف امریکا میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے لاسو لانچ کرنے کی تصدیق کی ہے۔انہوں  بتایا کہ لاسو  مختصر تفریحی ویڈیوز کے لیے الگ سے ایپلی کیشن ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Image result for lasso app

اس ایپلی کیشن میں صارفین اپنی ویڈیو بنا سکیں گے، دوسرے صارفین کو فالو کر سکیں گے، ویڈیو سرچ کر سکیں گے اور ہیش ٹیگ استعمال کر سکیں گے۔ فیس بک نے ایپ میں ایک بڑی میوزک لائبریری بھی شامل کی ہے۔یہ ایپلی کیشن چونکہ فیس بک کی طرف سے جاری کی گئی ہے، اس لیے صارفین اپنے فیس بک یا انسٹاگرام اکاؤنٹس سے بھی اس میں لاگ ان کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply