• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘ ایران سعودی عرب تعلقات: ‘پاکستان بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا

‘ ایران سعودی عرب تعلقات: ‘پاکستان بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیرمہدی ہنر دوست نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سےاہم ملاقات کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایران اورسعودی عرب کے مابین بہتر تعلقات کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے جلد ایران کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی سالمیت کےتحفظ کیلئےایران کا کردارقابل تحسین ہے۔

اس موقع پرایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انھوں نے کہاکہ ایران خطے میں امن کے لئے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply