نماز کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار

نماز کی بے حرمتی کرنے والا بدبخت گرفتارکر لیا گیا

پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا، ملزم محمد آصف کو مظفر گڑھ کے علاقے تھانہ شاہ جمال پولیس نے حوالات میں بند کر دیا ملزم درزی کا کام کرتا تھا کچا کینجر ہیڈ 76 سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی  عمل میں لائی جا رہی ہے، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ محمد آصف نماز کے دوران رقص کرتے ہوئے شعائر اسلام کی توہین کر رہا تھا جس سےمسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،ویڈیو کو محفوظ کرنے کے بعد ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ملزم گھر میں ہی موجود تھا ،ملزم نے اعتراف کیا کہ دوست کی شادی پر یہ ویڈیو بنی تھی، مجھ سے غلطی ہو گئی ہے، ملزم نے جرم تسلیم کیا، ملزم کے خلاف شعائر اسلام کی توہین کے حوالہ سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو سکیورٹی خطرات کے پیش نظر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ویڈیو بنانے والے اور وہاں موجود افراد کی تلاش جاری ہے.

نماز کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین نے ملزم کی گرفتاری اور سخت سزا کا بھی مطالبہ کیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گزشتہ روز ٹرینڈ بھی چلایا گیا

ایک صارف کا کہنا تھا کہ نماز کی اس طرح بے حرمتی۔۔اللہ رحم فرمائے ہم سب پر۔۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہماری درخواست ہے اس نوجوان کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دیں۔برائے مہربانی اگر ان افراد کو کوئی جانتا ہے تو متعلقہ اداروں کی رہنمائی کریں تاکہ یہ گرفتار ہوسکے۔

 

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ نماز کی بے حرمتی کرنے والا بدبخت آصف ولد حنیف قوم گوپانگ تھانہ شاہ جمال مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا گیا،ہماری ٹیم نے کل ہی اس ایشو کو اٹھایا تھا اور رات ہی پولیس نے اس کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا

Advertisements
julia rana solicitors

 

واضح رہے کہ نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیوپر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سخت نوٹس لیا تھا جس کے بعد مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن لیا،ملزم آصف کو شاہ جمال، مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا،ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم دے دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے-ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں –

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply