کراچی میں ‘سپر اسپیس’ اِن ڈور پارک کا افتتاح

ا ن ڈور پارک کے ‘پلے ایریا’ میں لیزر میز، بیٹل اسٹیشن، ہونٹڈ ہاؤس، فلائنگ سیل اور تفریح کے دیگر سامان موجود ہیں۔

ٹیکنالوجی بیسڈ ہونے کے علاوہ شہریوں کے لیے اس پارک میں ایک اور سہولت یہ بھی ہے کہ یہ سینٹرلی ایئرکنڈیشنڈ ہے۔

28 جولائی کو منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں کرکٹر عمر اکمل، اداکار بلال اشرف، نور حسن، حنا الطاف، منال خان، تہمینہ خالد اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ان اسٹارز نے نہ صرف خود انجوائے کیا، بلکہ دوسروں کو بھی یہاں آنے کا مشورہ دیا، جن کا کہنا تھا کہ آج کل کے مصروف دور میں یہ پارک صحت مند تفریح کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس موقع پر پارک کے سی ای او انعام عبداللہ کا کہنا تھا کہ ‘سپر اسپیس’ کراچی میں اپنی نوعیت کے اعتبار سے جدید ترین پارک ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب پارک میں آنے والے شہریوں نے امید ظاہر کہ سپر اسپیس پارک بڑوں اور بچوں کو تفریح کے جدید اور بہتر مواقع فراہم کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply