• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی صحافی کے قتل میں ملوث فوجی کو سزا کی تجویز مسترد کر دی

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی صحافی کے قتل میں ملوث فوجی کو سزا کی تجویز مسترد کر دی

اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل میں ملوث فوجی اہلکارکو سزا کی تجویز مسترد کر دی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ کاکہنا ہے کہ بیرونی تعریف کے لیے اپنے اہلکار پر مقدمہ چلانےکی اجازت نہیں دوں گا۔ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے قواعد پرکوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ شیریں ابو عاقلہ حادثاتی طور اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بنیں، جس پر امریکا نے اسرائیل سے شیریں کےقتل کی ذمےداروں پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام د ہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں اور جاں بحق ہوگئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply