• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘ارشد شریف کے قتل سے متعلق تشویشناک باتیں سامنے آگئیں

‘ارشد شریف کے قتل سے متعلق تشویشناک باتیں سامنے آگئیں

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل سے متعلق بہت ساری چیزیں سامنے آچکی ہیں مگر ان پر بات نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے واقعے پر انکوائری کمیشن بن چکا ہے ، ارشد شریف نے کسی کے کہنے پر یا ایف آئی آرزکی وجہ پر باہر گئے توتفتیش ہوگی ، انکوائری کمیشن رپورٹ پیش کرے گی تو وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ میرا منصب اجازت نہیں دیتا کہ کمیشن کے ہوتے خود سے ایف آئی آر کا تعین کروں ، بہت ساری چیزیں سامنے آچکی ہیں مگر ان پر بات نہیں کرسکتا، انکوائری کمیشن جس کو چاہے شامل تفتیش کرسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ارشد شریف پرمقدمات ان کے باہر جانےکی وجہ بنی تو اس کا فیصلہ انکوائری کمیٹی کرے گی، ارشد شریف قتل سے متعلق کمیشن جب رپورٹ پیش کرے گا تو سب واضح ہوجائے گا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply