• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کنٹینر پر سوار : حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہوگیا

عمران خان کنٹینر پر سوار : حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہوگیا

تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہو گیا اور عمران خان نے کنٹینر میں سوار ہوکر مارچ کی قیادت سنبھال لی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہوگیا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کیلئے لبرٹی چوک پہنچے اور کنٹینر میں سوار ہوگئے۔

عمران خان نے حقیقی آزادی تحریک کی قیادت سنبھال لی، کنٹینر پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ ،محمود قریشی ، فیصل جاوید ، شیخ رشید ، شفقت محمود سمیت دیگر قائدین عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

حقیقی آزادی مارچ کے شرکا فیروزپور روڈ، اچھرہ، مزنگ اور داتا دربار سے گزر کر آزادی چوک پہنچیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آج کی رات لبرٹی چوک تا شاہدرہ انٹر چینج پرلانگ مارچ کی پہلی منزل ہوگی اور عمران خان کے خطاب کے بعد لانگ مارچ کے شرکا رات وہیں قیام کریں گے، یہاں کراچی، سکھر، رحیم یارخان، ملتان کے قافلے آکر لانگ مارچ میں شامل ہو جائیں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply