• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ میں موجود عالمی ادارے کی ایران کو مالی امداد کی منظوری

امریکہ میں موجود عالمی ادارے کی ایران کو مالی امداد کی منظوری

(نامہ نگار:دانش علی خاں)امریکہ میں موجود عالمی ادارے کی ایران کو مالی امداد کی منظوری دیدی گئی ہے۔جمعے کو اپنی بریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ عالمی بینک نے ایران کو نوے ملین ڈالر دینے کی منظوری دی ہے یہ امداد ایران کورونا وبا سے بچاؤ میں استعمال کر سکے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا ایران یہ امداد وبا سے تحفظ کے لئے ادویات اور طبی آلات کی خریداری میں خرچ کر سکے گا عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اکیس دسمبر کو اجلاس میں امداد کی منظوری دی تھی یہ امداد ایران کو براہ راست بجٹ میں دینے کے بجاۓ عالمی ادارہ صحت کی نگرانی میں خرچ کی جاۓ گی۔
ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایران خطے میں کووڈ19 سے سب سے زیادہ متاثر ہے اومیکرون کی موجودگی میں یہ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے جس سے پڑوسی ممالک بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل عالمی بینک نے مئی 2020 میں بھی تہران کو پچاس ملین ڈالر امداد دی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply