اسلام آباد: مرکز میں تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنانے کا دعویٰ کررہی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے وفاق میں ایک سو اڑسٹھ اور پنجاب میں ایک سو اسی ارکان کی حمایت کا دعویٰ کردیا۔
آزاد امیدواروں نے وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈال دیا۔ ق لیگ نے بھی کپتان کی طاقت بڑھا دی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو وفاق میں 168 اور پنجاب میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔
ق لیگ وفاق اور پنجاب دونوں میں حکومتی اتحاد کا حصہ ہوگی، اتحادیوں کو وزارتیں بھی دی جائیں گی مگر وزیراعلیٰ تحریک انصاف کا ہوگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں