شمالی کوریا کا طاقتورترین شخص عہدے سے برطرف

کم جونگ ان کے بعد شمالی کوریا کے سب سے طاقتور شخص کو عہدے سےبرطرف کردیا گیا ۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے ملک کے دوسرے طاقتور ترین فوجی اہلکار کو برطرف کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکمران ورکرز پارٹی کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹری پاک جونگ چون کے عہدے پر گزشتہ ہفتے کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں ری یونگ گِل آگئے۔ پاک جونگ کے جانشین ری ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر ہیں جو چیف آف آرمی کے جنرل سٹاف اور وزیر دفاع سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس اہم ترین تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے پاک جونگ کو اجلاس کے دوران پوڈیم کی اگلی قطار میں سر جھکا کر بیٹھے دکھایا جبکہ دیگر اراکین نے اہلکاروں کے مسائل پر ووٹ دینے کے لیے ہاتھ اٹھائے۔ بعد میں ان کی نشست خالی دکھائی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply