• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف پراثر آواز،پاکستان کو بڑا اعزاز مل گیا

ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف پراثر آواز،پاکستان کو بڑا اعزاز مل گیا

موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کےلیےسرگرم یواین تنظیم سی اوپی27 نے پاکستان کونائب صدارت دینےکااعلان کردیا۔

اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے سرگرم یواین تنظیم سی اوپی27 کی نائب صدارت کااعزاز ملا ہے .’سی۔او۔پی۔27′ کی صدارت مصر کے پاس ہے.

کانفرنس آف پارٹیر کی طرف سے اجلاس کے دوران نائب صدارت پاکستان کے لیے عالمی اعزاز ہے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف ناروے کے وزیراعظم، مصر ی صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔کانفرنس آف پارٹیز 27 کا اجلاس مصر کے شہر شرم الشیخ میں 6 سے 18 نومبر کو ہوگا۔

اجلاس میں عالمی ، حکومتی سربراہان ، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس شرکت کریں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل اور حل سے متعلق یہ 27 واں اجلاس ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر انہیں یہ منصب دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی پر موثر آواز اٹھائی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کوایس سی او تنظیم کی سطح پر اٹھانے کی وزیراعظم کی تجویز کی تائید کی گئی تھی۔شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت اور حکومت کی کونسل کا اجلاس 15 سے 16 ستمبر کو سمر قند میں ہوا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply