• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کینیڈا ؛ غیرملکیوں کے جائیداد خریدنے پر پابندی عائد

کینیڈا ؛ غیرملکیوں کے جائیداد خریدنے پر پابندی عائد

کینیڈا نے غیر ملکیوں پر جائیداد خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پی آر رکھنے والے تارکین وطن قانون سےمستثنا ہوں گے۔

یادرہے کورونا وباسے پہلے2020 اور 2021 میں کینیڈا میں جائیدادوں کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے اب 2022میں رہائشی مکانوں کی قیمت معمول پر ہے ۔

سی این این بزنس کی رپورٹ کے مطابق کینڈین حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانیوالا یہ عارضی دو سالہ اقدام وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے 2021 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران تجویز کیا تھا۔

قانون میں ان تارکین وطن اور کینیڈا کے مستقل رہائشیوں ( پی آر کے حامل ) کے لیے استثنیٰ دیا گیا ہے جو باقاعدہ شہری نہیں ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں اوسطاً گھروں کی قیمتیں فروری میں 800,000 کینیڈین ڈالر سے اوپر پہنچ گئی تھیں اور اس کے بعد سے مسلسل گر رہی ہیں۔

کینیڈین بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو جائیدادیں مہنگے ہونے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ، کیونکہ شرح سود میں اضافہ کے نتیجے میں ملک میں رہن کی شرح بلند ہوئی۔ کینیڈین رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن (CREA) کا پرائس انڈیکس 2019 کے آخر سے، کورونا سے پہلے اب بھی 38 فیصد بڑھ رہا ہے، لیکن گروپ نے کہا کہ فروخت کے لیے گھروں کی انوینٹری کورونا سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے نئے قانون کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکیوں پر رہائشی جائیداد کی خریداری پر پابندی بطور قوم کینیڈاکی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے جبکہ اس کے فوائد نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گروپ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے جائیدادوں میں سرمایہ کاری کینیڈا کے ریٹائر ہونے والوں شہریوں کے لیے بچت کی ایک شکل ہے۔ اگر کینیڈا امریکیوں پر کینیڈا میں جائیداد رکھنے پر پابندی لگاتا ہے، تو ہمیں ردعمل پر ایسی ہی پابندیوں کے لئے تیار رہنا چاہئیے.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply