• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن سے نہیں ڈرتے،عمران خان کوباقی زندگی رونا پڑے گا:مریم نواز

الیکشن سے نہیں ڈرتے،عمران خان کوباقی زندگی رونا پڑے گا:مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے جب بھی الیکشن ہونگے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی اور نواز شریف بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ابھی میری تمام تر توجہ مسلم لیگ ن پر ہے، مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔نوجوانوں کو ن لیگ میں لانا چاہتی ہوں، پارٹی پہاڑ کی طرح ہے جو اس سے گرے گا وہ پتھر کی طرح ہو گا،کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں، عمران خان نے سیاسی طور پر مخالفین کے ساتھ جو کیا اس کی سزا انہیں قانون فطرت سے ملے گی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ امید رکھنا ترقی کرتا پاکستان واپس آئے گا،مجھے اور نواز شریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے،تم سے نواز شریف،مریم اور شہباز شریف نے انتقام نہیں لیا،تم اللہ کے حساب وکتاب کا نشانہ بنے ہو،وہ دن دور نہیں جب شہباز شریف کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا،جوپرچیاں پڑھ کرچیزوں کی قیمت بتاتا تھا آج اسے مہنگائی کا احساس ہورہا ہے،وہ اپنے دور میں فرعونیت سے کہتا تھا مہنگائی کا ٹی وی سے پتہ چلا،چنددن پہلے حکومت خود توڑی اور رو بھی خود رہا ہے،رونے کی تیاری کرلواب باقی زندگی رونا ہی پڑے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مریم نواز نے کہا کہ جی بی، آزادکشمیر میں اس کی حکومت تھی،الزام ن لیگ کودیتا تھا، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے جب بھی الیکشن ہونگے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی اور نواز شریف بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے،آپ کا اورمیرا محبوب قائد بہت جلد آپ کے درمیان موجود ہوگا،ان لوگوں نے نواز شریف کو باربار نکالا،آپ نے 3 دفعہ نواز شریف کو حکومت دی، انہوں نے 3 بار نکالا،آج بھی اس ملک کا لیڈر نواز شریف ہے۔وعدہ کرتی ہوں جب تک قوم کی تقدیرنہیں بدلیں گے آرام سے نہیں بیٹھوں گی،ترقی کرتے ہوئے پاکستان سے نواز شریف کو نکالا گیا جو قومی سانحہ تھا،28 جولائی پاکستان کا بہت بڑا سانحہ تھا،وہ دن اورآج کا دن ہے پاکستان سنبھل نہیں رہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply