شمالی کوریا، ہر دس میں سے ایک انسان غلامی پر مجبور

جدید غلامی کے عالمی انڈیکس کا اجرائ کر دیا گیا ہے۔ اس انڈیکس کے مطابق کمیونسٹ ملک شمالی کوریا میں ہر دس میں سے ایک شخص جدید غلامی کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رپورٹ ایک انٹرنیشنل غیر سرکاری تنظیم واک فری فاؤنڈیشن نے جاری کی ہے۔ شمالی کوریا کے بارے میں یہ رپورٹ پچاس منحرفین کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔ ایسے افراد سے بغیر اْجرت جبری مشقت لی جاتی ہے اور ان میں بچے اور بالغ بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریائی حکومت جبری مشقت کے الزامات کی شدت کے ساتھ تردید کرتی ہے۔  اریٹیریا ، برونڈی، سینٹرل افریقن ریپبلک اور افغانستان اس انڈیکس کے پہلے دس ممالک میں شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply