اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے کا قانون منظور

اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک کو یہودی ریاست قرار دینے کا قانون منظور کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے ملک کو یہودیوں کی قومی ریاست بنانے کا متنازع بل منظور کرلیا۔ بل کے حق میں 62 جبکہ مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔ اس قانون کے تحت بطور سرکاری زبان عربی کے درجے کو گھٹا دیا گیا ہے اور یہودی آبادکاری میں اضافے کو قومی مفاد قرار دیا گیا ہے۔ متنازع قانون میں مقبوضہ بیت المقدس  یروشلم کو اسرائیل کا مکمل اور متحدہ دارالحکومت تسلیم کیا گیا ہے۔  اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ارکان نے اس قانون سازی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جمہوریت کی موت قرار دیا۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے بل کو سراہتے ہوئے اس کی منظوری کو فیصلہ کن لمحہ  قرار دیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی 90 لاکھ آبادی میں سے تقریباً 20 فیصد عرب ہیں جب کہ ملک میں ان کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا بدترین سلوک کیا جاتا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply