کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سے ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقا نیٹ ورک کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقا نیٹ ورک کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں ملزم بلال اور ارشاد شامل ہیں دونوں ملزموں نے انتخابی مہم کے دوران مخالف جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ پرامن انتخابات کو سبوتاږ کیا جاسکے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن جنوبی افریقا کی جانب سے جون میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ایم کیو ایم لندن کی جانب سے مالی وسائل کی فراہمی کا بھی اعتراف کیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں