• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس ،پاکستان نے جواب جمع کرادیا

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس ،پاکستان نے جواب جمع کرادیا

بھارتی دہشتگرد کلبھوشن سنگھ یادیو کے معاملے پر پاکستان نے عالمی عدالتِ انصاف میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں مودی سرکار کے تمام اعتراضات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی دہشتگرد کلبھوشن سنگھ کے معاملے میں یہ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں پہلا جواب ہے تاہم عالمی عدالت میں جمع جوابات میں مجموعی طور پر دوسرا جواب ہے جسے ڈائریکٹر انڈیا کے عہدے پر فائز ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نے جمع کرایا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستان کی جانب سے جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیل سے جواب دیا گیا ہے۔ پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دیے ہیں۔پاکستانی جواب 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13 دسمبر 2017ء کو جمع کرایا تھا۔ پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply