معیاری اور غیر معیاری پٹرول کی پہچان

گاڑی یا موٹرسائیکل میں ناقص یا ملاوٹ شدہ پٹرول استعمال کرنے سے اس کی کارکردگی تو متاثر ہوتی ہے، انجن کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ہم آپ کو پٹرول کا معیار چیک کرنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اپنی گاڑی اور موٹرسائیکل وغیرہ کو نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ آپ ایسا کریں کہ گاڑی سے پٹرول نکال کر اس کے دو قطرے سفید کاغذ پر گرائیں اور اسے پھونک مار کر خشک کریں۔ جب پٹرول مکمل طور پر ہوا میں اڑ جائے تو کاغذ کا بغور جائزہ لیں۔ اگر کاغذ واپس اسی طرح سفید اور بے داغ ہو جائے تو آپ کی گاڑی میں موجود پٹرول اعلیٰ معیار کا ہے لیکن اگر کاغذ پر دھبہ پڑ جائے تو سمجھ لیں کہ پٹرول میں مٹی کے تیل کی ملاوٹ کی گئی ۔ پٹرول میں ریزن کی ملاوٹ بھی کی جاتی ہے جو ایک مصنوعی آتش گیر مادہ ہے اور ٹھوس و مائع دونوں حالتوں میں ملتا ہے۔ اس کی ملاوٹ چیک کرنے کے لئے تھوڑا سا پٹرول ایک پیالے کے پیندے میں ڈالیں اور اسے آگ لگا دیں۔ اگر پٹرول کے ساتھ پیندہ بھی جل کر سیاہ ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ اس میں ریزن کی ملاوٹ ہے جو آپ کے انجن کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے، اور اگر پیندا سفید رہے تو پٹرول ریزن کی ملاوٹ سے پاک ہے۔ پٹرول میں پانی کی ملاوٹ چیک کرنے کے لئے اس کی تھوڑی سی مقدار کسی پلاسٹک کے ڈبے میں ڈال دیں جس کے اندر دیکھا جا سکتا ہو۔اس میں تھوڑا سا مینگنیز سالوشن نامی کیمیکل ڈالیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ اگر مینگنیز کے کرسٹلز پٹرول میں جذب ہو جائیں اور اس کی رنگت ارغوانی  یا گلابی ہو جائے تو پٹرول پانی کی ملاوٹ سے پاک ہے۔ بصورت دیگر اس میں پانی ملایا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply