• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • (ن) لیگ کے انتخابی امیدوار شیخ آفتاب اور انکے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

(ن) لیگ کے انتخابی امیدوار شیخ آفتاب اور انکے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے شیخ سلیمان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی حلقہ این اے 55 اٹک ون سے (ن) لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوار شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے شیخ سلمان کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم واقعے میں دونوں محفوظ رہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ صدر اٹک کی حدود میں پیش آیا جس میں دونوں کی گاڑیوں میں سوراخ ہوگئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شیخ آفتاب احمد کے بیٹے شیخ سلمان سرور بھی مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر اٹک سے صوبائی نشست کے لیے امیدوار ہیں۔ شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے پر فائرنگ کے وقت چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری چند کلومیٹر کے فاصلے پر اٹک میں موجود تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply