• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسپیکر نے کسی جج کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجا، ترجمان قومی اسمبلی

اسپیکر نے کسی جج کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجا، ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد(پارلیمانی رپورٹر سے)میڈیا میں قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے سپریم کورٹ کےجسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے چلنےوالی خبر اس وقت دم توڑ گئی جب ترجمان قومی اسمبلی نے اس خبرکی تردید کی۔قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کسی جج کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے بارے میں غلط بیانی اور مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے دائر کیے گئے مبینہ ریفرنس میں پاناما کیس کے فیصلے کے ایک مخصوص پیرا گراف کو بنیاد بناتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کی استدعا کی گئی۔مبینہ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ‘پاناما پیپرز کیس کے تفصیلی فیصلے کے ایک مخصوص پیراگراف میں معزز جج آصف سعید کھوسہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا وفادار قرار دیا گیا جس سے اسپیکر قومی اسمبلی کی ساکھ متاثر ہوئی’جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف اس مبینہ ریفرنس میں کہا گیا کہ ‘معزز جج کے اسپیکر قومی اسمبلی سے متعلق ریمارکس سے اسپیکر آفس کی توہین ہوئی کیونکہ اسپیکر قومی اسمبلی کا دفتر کوئی تفتیشی ادارہ نہیں ہے’

Facebook Comments

طاہر یاسین طاہر
صحافی،کالم نگار،تجزیہ نگار،شاعر،اسلام آباد سے تعلق

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply