• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسحاق ڈار کےریڈوارنٹ جاری، گرفتاری کیلئے انٹرپول کو درخواست

اسحاق ڈار کےریڈوارنٹ جاری، گرفتاری کیلئے انٹرپول کو درخواست

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرتےہوئے ان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو درخواست دے دی۔

ہفتے کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے ریڈ وارنٹ جاری کئے، ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول کو درخواست کردی ہے۔

دوران سماعت وزارت داخلہ کی جانب سے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق جواب بھی سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ پاسپورٹ کی منسوخی سے متعلق حکومت نے کیا فیصلہ کیا، اٹارنی جنرل نےجواب دیاکہ پاسپورٹ منسوخی کا معاملہ گزشتہ سماعت پر بھی زیرغور آیا تھا، عدالت نے آبزرویشن دی تھی اگر پاسپورٹ منسوخ کیا تو اسحاق ڈار کو واپس نہ آنے کا بہانہ مل جائے گا ۔

جسٹس سردار اسحاق نے استفسار کیا کہ کیااسحاق ڈار کے مفرور ہونے کی بنیاد پر جائیداد ضبط کی گئی؟۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کیس کے ساتھ ان کی جائیداد بھی منسلک کردی گئی ہے اور نیب ریفرنس کی بنیاد پر ہی انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بعد ازاں سپریم کورٹ نےاسحاق ڈار   کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply