• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز گرفتار، اسمبلی کا اجلاس آج

پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز گرفتار، اسمبلی کا اجلاس آج

لاہور: پولیس نے پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو حراست میں لے لیا۔

رائے ممتاز کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی۔ پولیس نے رائے ممتاز کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔رائے ممتاز ضمانت پر ہیں،پولیس نے ناجائز حراست میں لیا۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے پنجاب اسمبلی آفیسرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس نے سیکرٹری کوارڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

دونوں آفیسرز کی گھر پر عدم موجودگی کے باعث پولیس دونوں آفیسرز کو گھر سے گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے رائے ممتاز کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہورہا ہے۔حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سینئر آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔ شریفوں کا چہرہ قوم کے سامنے آرہا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے آج ساڑھے بارہ بجے اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اسپیکر نے ارکان کو اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی 12 بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں۔ دیکھتے ہیں منتخب ارکان کو کون اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ منتخب نمائندوں کو کوئی اسمبلی داخلے سے نہیں روک سکتا۔

دوسری جانب اسمبلی اجلاس سے پہلے پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس اسمبلی کے تمام دروازوں پر تعینات ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی سیکرٹریٹ نہیں جانے دیا جار ہا ۔ پولیس نے پنجاب اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں۔

  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply