• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مغربی افریقہ میں 18 ملین افراد شدید بھوک کا شکار، اقوام متحدہ

مغربی افریقہ میں 18 ملین افراد شدید بھوک کا شکار، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مغربی افریقہ کے ساحلی خطے میں اٹھارہ ملین افراد کو اگلے تین مہینوں کے دوران خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اس خطے میں کچھ علاقوں کے لیے پہلے ہی راشن پروگرام میں کٹوتی کی جا چکی ہے اور اگر بین الاقوامی عطیہ دہندگان مزید امداد نہیں فراہم کرسکے تو اس میں مزید کمی آجائے گی۔

ادارے کے ترجمان ژینس لائرک کے مطابق اس خطے میں غذائی قلت کا شکار ہونے والوں میں 7.7 ملین بچے بھی شامل ہیں۔جن کی عمر پانچ سال سے بھی کم ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ برکینا فاسو، چاڈ، مالی اور نائجر جیسے افریقی ممالک میں غذا کی فراہمی سے متعلق صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اقوام متحدہ نے ان چاروں ممالک کے لیے 30 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ افریقہ کے اس ساحلی خطے کو سن 2011 سے شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply