چیف جسٹس کا اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ

اسلام آباد:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال میں دستیاب ادویات کے غیر معیاری ہونے پر اظہار برہمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ،ہفتے کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا۔

چیف جسٹس کو دیکھ کر اسپتال میں آئے مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، مریضوں نے ادویات کی عدم دستیابی کی شکایت کی جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس پولی کلینک میں نامناسب انتظامات پر بھی برہم ہوگئے اور دریافت کیا کہ ادویات کیوں نہیں مل رہیں، کیا اسپتال ایسے چلائے جاتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تو بتایا گیا تھا سب ادویات ہیں پھر ادویات کیوں نہیں مل رہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کا دورہ بھی کیا اور وہاں پرچی کاؤنٹر کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خدا کا خوف کریں قطاروں کے باوجود ایک پرچی کاؤنٹر ہے، مریضوں کو سہولت دینے کیلئے مزید کاؤنٹر قائم کئے جائیں۔

چیف جسٹس نےمزید کہا کہ معلوم ہے پولی کلینک میں کم قیمت ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے، مریضوں کو مہنگے مہنگے ٹیسٹ باہر سے کروانا پڑتے ہیں، اسپتال میں مہنگے ٹیسٹ کی سہولت کیوں دستیاب نہیں؟۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اسپتال میں جو ادویات نہیں وہ مریضوں کو کیوں تجویز کی جاتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply