• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی کے تمام اضلاع میں کُل 4ہزار888 پولنگ اسٹیشنز قائم

کراچی کے تمام اضلاع میں کُل 4ہزار888 پولنگ اسٹیشنز قائم

کراچی:کراچی کے تمام اضلاع میں کُل 4ہزار888پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

جن میں 45لاکھ 88ہزار233مرد ووٹرز جبکہ 35لاکھ 18ہزار953خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ،ضلع ملیر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کُل تعداد سات لاکھ 51 ہزار 526 ہے،جن میں مرد ووٹرز 4 لاکھ 39 ہزار 166 جبکہ خواتین ووٹرز 3 لاکھ 12 ہزار 360 ہیں،جن کیلئے 536پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

ضلع کورنگی میں کُل ووٹرز13 لاکھ 18 ہزار 705 ہیں،مردوں کی تعداد7 لاکھ 43 ہزار490 جبکہ خواتین ووٹرز5 لاکھ 75 ہزار 215 ہیں،جن کیلئے 784 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔
ضلع شرقی میں کُل ووٹرز14 لاکھ 36 ہزار 109ہیں،مرد7 لاکھ 82 ہزار457 اورخواتین 6 لاکھ 53ہزار 652 ہیں،ضلع شرقی میں753 پولنگ اسٹیشنزقائم ہوں گے۔

ضلع جنوبی میں کُل ووٹرز کی تعداد10 لاکھ 80 ہزار652 ہے،مرد ووٹرز6 لاکھ 653 جبکہ خواتین ووٹرز 4 لاکھ 79 ہزار999 ہیں، 484 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

ضلع غربی میں کل ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 60 ہزار57 ہے،جن میں مرد ووٹرز 10 لاکھ 387 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 670 ہے،ضلع غربی میں12 سو دو پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ضلع وسطی میں کُل ووٹرز  18 لاکھ 60 ہزار 137 ہیں ،مرد ووٹرز 10 لاکھ 22 ہزار 80 اورخواتین ووٹرز 83 ہزار 857رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن کیلئے 11 سو 29 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply