• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہورمیں پولیس کا کریک ڈاؤن ،300 سے زائد ن لیگی کارکن گرفتار

لاہورمیں پولیس کا کریک ڈاؤن ،300 سے زائد ن لیگی کارکن گرفتار

لاہور:لاہور میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے 300سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

نواز شریف اورمریم نواز کے استقبال سے روکنے کا منصوبہ تیار کرلیاگیا،لاہور پولیس نے لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ تیز کردی،رات گئےانتخابی دفاتر اور گھروں پر چھاپے مار کر 300سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

ساتھیوں کی گرفتاری پر متعدد لیگی رہنما ءغصے میں آگئے،مختف علاقوں میں احتجاجاً ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی۔

سابق صوبائی وزیر بلال یاسین نے بتایا کہ اُن کے گھر پر چھاپہ مار کر بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے یوسی 48کے چیئرمین چوہدری محمد علی گجر،یوسی 59کے چیئرمین باؤ محمد رفیق، یوسی 17کے وائس چیئرمین عمر فاروق،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ طاہر حمید کو بھی حراست میں لےلیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں قائد کے استقبال سے نہیں روک سکتیں، پرامن طریقے سے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply