افغانستان میں بم حملے اور جھڑپ ،12 ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے مغربی صوبے ہرات اور فرح میں بم حملے اور جھڑپ کے دوران 5 پولیس افسران سمیت12 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق ہرات میں سڑک کنارے بم حملے میں2پولیس افسر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ضلع گوریان میں پولیس افسران معمول کے گشت پر تھے کہ بم حملے کی زد میں آگئے۔ صوبے فرح میں چیک پوسٹ پر بم حملے کے نتیجے میں 3 افسران مارے گئے۔جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ حکام نے حملوں کا الزام طالبان پر عائد کیا ہے۔ شمالی صوبے تخار کے ضلع خوجا غور میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔ 6 طالبان بھی مارے گئے ۔طالبان نے چیک پوائنٹ پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply