دوست کی خاطر 3بچوں کا قتل

چنڈی گڑھ (ویب ڈیسک)ہریانہ کے پنچکولہ میں شقی القلب باپ نے بھائی کے ساتھ مل کر اپنے 3بچوں کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم سونوملک نے اس واردات کو اس لئے انجام دیا کیونکہ اس کے کسی دوسری خاتون سے تعلقات تھے۔ پولیس نے تینوں نابالغ بھائی بہنوں کی لاشیں پنچکولہ کے مورنی ہلز علاقے سے برآمد کیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس نے تہرے قتل کی واردات میں پہلے بچوں کے چچا جگدیپ ملک کو گرفتار کیا تھا۔ایس پی ابھیشیک گرگ نے بتایا کہ ملزم نے بتایا کہ اس نے بچوں کے باپ کے کہنے پر قتل کی واردات انجام دی ، بچوں کے باپ کے مبینہ طور پر ایک دوسری خاتون سے تعلقات تھے ۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply