دل کی دھڑکنیں بھی نیا پاس کوڈ بن سکتی ہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن۔. آج کے دور میں جب موبائل فون کا استعمال عام ہے ۔ موبائل فون کو دوسروں کے تصرف میں جانے سے روکنے کیلئے پاس کوڈ کا نظام روشناس کرایا گیا ہے۔مگر اب ماہرین یہ کہہ رہے ہیں کہ دل کی دھڑکنیں بھی فون کا پاس کوڈ بن سکتی ہیں اور کسی بھی دل کی اسکیننگ کیلئے صرف 8سیکنڈ تک اسکی اسکیننگ ہونی چاہئے۔ جب 8سیکنڈ مکمل ہوجائیں تو جمع شدہ کوائف خود بخو د پاس کوڈ بن جائیں گے اور پھر کسی فنگر پرنٹ یا چہرے کو اسکین کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی اور پھر وہ اس وقت تک کام کرتی رہیں گی جب تک آپ اسے جاری رکھنا چاہیں۔ پاس کوڈ بدلنے کیلئے اسی طریقہ کار کو دوبارہ استعمال میں لانا پڑیگا۔ دل کی دھڑکنوں کو پاس کوڈ کے طور پر استعمال کرنے کا طریقہ ہوائی اڈوں ، پر لگے اسکریننگ چوکھٹوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس تکنیک کے تحت آپ کا موبائل فون آپ کے دل کے بارے میں اس کی شکل ، سائز اور رنگت سمیت ساری چیزوں کے بارے میں معلومات جمع کرلیتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply