• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس: دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر

کورونا وائرس: دنیا میں 27 ہزار سے زائد ہلاکتیں، 597,258 متاثر

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے دنیا میں 27,365 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور597,258 متاثر ہوئے۔

چوبیس گھنٹے میں ستانوے ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر ایک لاکھ تینتیس ہزار سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں 1,701 ہوگئی ہے جب کہ104,205 متاثر ہیں۔

اٹلی میں چوبیس گھنٹے میں نو سو انیس افراد چل بسے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ چھیاسی ہزار سے زائد مریض ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں اٹلی کا دوسرا نمبر ہے۔

چین میں کورونا وائرس کے 81,394 مریض رہ گئے ہیں جب کہ3295 متاثر ہیں۔ کورونا کے پہلے مرکز ووہان کے داخلی راستوں کو2ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔ چین میں مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور اب تک پچھتر ہزار کے قریب مریضوں نے بیماری سے نجات پالی ہے۔

کورونا سے اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ پینسٹھ ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں۔جرمنی میں مریض 50 ہزار سے بڑھ گئے، فرانس میں دو ہزار کے قریب ہلاکتیں، بتیس ہزار سے زائد مریض، برطانیہ میں سات سو انسٹھ افراد چل بسے ہیں۔

خلیجی ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد بتیس سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ سعودی عرب میں گیارہ سو سے زائد مریض ہیں جب کہ تین جاں بحق بھی ہوئے۔ مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لئے 24 گھنٹے کرفیو رہے گا، عراق میں چالیس افراد چل بسے، ایران میں تئیس سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے اور بتیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یو اے ای کے اٹارنی جنرل نے احکامات جاری کیے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے حفاظتی اقدمات کی خلاف ورزی پر 22 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

غیرضروری گھر سے نکلنے والوں پر 90ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ماسک نہ پہننے اور مناسب فاصلہ رکھنے میں ناکام افراد پر پینتالیس ہزارجرمانہ ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply