• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آبادہائیکورٹ کازلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آبادہائیکورٹ کازلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جمعے کواسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

زلفی بخاری نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھااسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے زلفی بخاری کی درخواست پر3جولائی کودلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔

فیصلے میں عدالت نے  زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے جبکہ  زلفی بخاری پرسفری پابندیاں ختم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

عدالت عالیہ نے  نورخان ائیربیس سویلین کے استعمال کرنے کی تحقیقات کی استدعا بھی مسترد کردی ہے۔

یاد رہے کہ 12 جون کو زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جارہے تھے جہاں امیگریشن حکام نے ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

قومی احتساب بیورو (نیب) نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی تھی جبکہ وزارت داخلہ نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بجائے بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply