• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کیلئے یہ سب نیا نہیں،پہلے بھی سزائیں بھگت چکے،مریم نواز

نواز شریف کیلئے یہ سب نیا نہیں،پہلے بھی سزائیں بھگت چکے،مریم نواز

لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیلئے یہ سب نیا نہیں،پہلے بھی سزائیں بھگت چکے۔ 

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیرو یاد رکھنا، فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں۔

مریم نواز نے کہا نواز شریف کیلئے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی عمر قید جیل جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر، وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میرم نواز نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے، ان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا، ابھی نہیں تو کبھی نہیں، انشاءالّلہ فتح آپ کی منتظر ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply