• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔

جمعے کو سابق وزیراعظم نواز شریف کےسابق  پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پیشی کے موقع پر عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور پولیس کی بھاری نفری بھی احتساب عدالت میں تعینات کی گئی۔

احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے 15روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

فواد حسن فواد کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا جہاں نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ دلائل دیئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ فواد حسن فواد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور عام شہریوں نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پراجیکٹ میں درخواستیں دیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فواد حسن فواد نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ دبائی اور آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کی رپورٹ مرتب کرنے والےافسران کو بھی طلب کیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کسی قسم کی منی ٹریل کا پتا لگایا ہےآپ نے؟ اس پر نیب کے انویسٹی گیشن آفیسر نے بتایا کہ منی ٹریل کا پتا لگانے کی کوشش کررہے ہیں اور متاثرین کو بلا رہے ہیں۔

س موقع پر فواد حسن فواد نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا کہ میرا اس سارے معاملے میں کوئی کردار نہیں تھا، میں نے کسی معاہدے کو ختم کرنے کا حکم نہیں دیا، میری بطور سیکریٹری موجودگی میں یہ ٹھیکہ نہیں دیا گیا اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہی آرڈر پر دستخط کئے۔

عدالت نے فواد حسن فواد سے استفسار کیا کہ معاہدہ منسوخی پر دستخط کیے؟ اس پر ملزم نے کہا کہ نہیں، معاہدے سے متعلق دستخط کئے، 30 مارچ 2013 کو میرا تبادلہ ہوا، اس وقت سے پنجاب میں تعینات نہیں کیاگیا، مجرموں کے بیانات پر نیب نے مجھے پکڑ کر یہاں پر لا کھڑا کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے فواد حسن فواد کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

فواد حسن فواد کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ  اگر نیب کے پاس ریکارڈ ہے تو جسمانی ریمانڈ کیوں مانگ رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

احتساب عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے فواد حسن فواد کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو نیب کی تحویل میں دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply