• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق وزیر اعظم عمران خان 15 مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

سابق وزیر اعظم عمران خان 15 مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

Kbrپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان 15 مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ضلعی وسٹی تنظیموں کے عہدیداران اور ممبران اسمبلی تیاریوں میں دن رات مصروف ہیں، دھوبی گھاٹ میں ہونے والا جلسہ امپورٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تاریخی پارک دھوبی گھاٹ تحریک انصاف فیصل آباد کے زیرِ اہتمام 15مئی کو منعقد ہونے والے جلسہ عام پر دو کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے، تمام تراخراجات ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز برداشت کرینگے، جلسہ گاہ کی بات کی جاے تو پنڈال میں پندرہ ہزارسے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی جبکہ 2 اسٹیج بنائے جائیں، اول اسٹیج پر عمران خان اور صف اول کی قیادت جبکہ سیکنڈ اسٹیج پر مقامی قیادت موجود ہوگی، جلسہ سے ایک دن قبل تحریک انصاف کی مقامی تنظیم ریلی نکالے گی، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور مراد سعید ریلی کی قیادت کرینگے اس سلسلے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہی,جبکہ اس سلسلہ میںسابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 15 مئی بروز اتوار کو دھوبی گھاٹ میں ہونے والا جلسہ امپورٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا۔فیصل آباد کی عوام اپنے محبوب قائد چیئرمین عمران خان فقید المثال استقبال کرکے ثابت کر دیں گے کہ فیصل آباد کل بھی تحریک انصاف کا قلعہ تھا‘آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔یہ بات انہوںنے 15 نئی ہونے والے جلسے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم پی یز میاں وارث عزیز‘ چوہدری لطیف نذر‘ شکیل شاہد‘ میاں نبیل ارشد‘میاں تنویر‘ خالد امتیاز بلوچ سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔کارکن تفویض کی گئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply