• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 54پیسے فی لیٹر اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 54پیسے فی لیٹر اضافہ

نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں  7روپے 54پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  پٹرول کی نئی قیمت 99روپے 50 پیسے فی لٹر ہوگی،  ڈیزل کی فی قیمت 119 روپے 31پیسے  ، مٹی کے تیل کی قیمت 87روپے 70پیسے فی لٹر مقرر جبکہ  لائٹ ڈیزل کی قیمت 80روپے 89 پیسے فی لٹر مقرر ہوگی ۔ وزارت خزانہ کے مطابق اضافہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث کیا گیا ، عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں،   سرکاری اعلامیے کے مطابق مشکل مالی حالت کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔اوگرا نے پیٹرول 5 روپے0 4 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی، یاد رہے کہ نگراں حکومت نے جون کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھجوای گئی سمری میں ڈیزل 6 روپے 20 پیسے ، مٹی کا تیل 12 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل 10 روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کا مشورہ دیا گیا۔نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت 4روپے 26پیسے بڑھائی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply