• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا، خورشید شاہ

سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے لٰہذا اب نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا لٰہذا نگراں حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔  سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، اب نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور گزشتہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply