• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سی ٹی ڈی انچارج،دہشت گردوں کا ساتھی نکلا،ملازمت سے فارغ

سی ٹی ڈی انچارج،دہشت گردوں کا ساتھی نکلا،ملازمت سے فارغ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انچارج انسپکٹر علی رضا کو دہشت گردوں کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔میڈیا کو ملنے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے انسپکٹر علی رضا کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی گارڈن میں تعینات انسپکٹر علی رضا کو دہشت گردوں کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ملازمت سے فارغ کیا گیا۔اے آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق گلشن معمار کے گرفتار متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے یونٹ انچارج عمیر حسن صدیقی نے دوران تفتیش مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں انکشاف کیا تھا کہ انسپکٹر علی رضا سی ٹی ڈی انچارج کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے انہیں اہم اور خفیہ معلومات فراہم کرتے تھے جس پر وہ دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے تھے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ علی رضا کو اس حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم ان کا جواب اطمینان بخش نہیں تھا۔جس کے بعد انہیں متعدد مرتبہ حکام کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے اظہار وجوہ کا نوٹس بھیجا گیا تاہم علی رضا پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق اس حکم پر فوری طور پر عمل کیا جائے گا اور اس سے متعلق حکومت کے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply