• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلاول کا دورہِ لیاری: کہیں ہوا استقبال تو کہیں سے بھاگنا پڑا

بلاول کا دورہِ لیاری: کہیں ہوا استقبال تو کہیں سے بھاگنا پڑا

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن جیت کر عوام کے مسائل حل کریں گے، انھوں نے لیاری کے عوام سے ساتھ دینے کی اپیل کردی۔ 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کراچی میں اپنے حلقے کا ہنگامی دورہ کیا۔ پہلے تو بلاول بھٹو نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ پھر لیاری پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے لیاری چاکیواڑہ میں این اے 246 کے  مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا۔ جیالوں نے بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران  وزیراعظم بلاول کے نعرے بھی لگائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے لیاری کے عوام سے مدد کی اپیل کردی۔ انہوں  نے گڈانی میں ڈوب کر جاں بحق افراد کے ورثا سے ملاقات کی اور لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،شیری رحمان اور مراد علی شاہ کے ہمراہ سانحہ گڈانی کے لواحقین سے تعزیت کیلئے پہنچے تو چند مشتعل افراد نے بلاول مخالف نعرے لگادیئے۔ جس کے باعث وہ قافلے کے ساتھ واپس روانہ ہوگئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس موقع پر بلاول کو ٹوپی اور اجرک پہنانے والے شخص نے انہیں چومنے کی کوشش کی جس پر بلاول نے ناراضگی کا اظہار کیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply