• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بے وقار سابقہ بیوی بننا بند کریں، عمران خان کے نام پر آپ نے فرنیچر تک مفت لیا

بے وقار سابقہ بیوی بننا بند کریں، عمران خان کے نام پر آپ نے فرنیچر تک مفت لیا

سیاسی تناؤ صرف پارلیمنٹ میں ہی زیادہ نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کا اثر محسوس کیا جاسکتا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس پر ریحام خان نے 27 مارچ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ اس طرح کے فنکاروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ بھاری سرمایہ کاری اپنے فلمی منصوبوں پر کریں۔

جس پر اب اداکار منیب بٹ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد صبا قمر، عدنان صدیقی اور دیگر متعدد فنکاروں نے وزیراعظم کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی تھی۔

کچھ نے اپنے خیالات کو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کیا جبکہ کچھ جیسے اداکار ہارون شاہد اور احمد علی بٹ نے 27 مارچ کو تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہون والے جلسے میں اپنی حمایت ظاہر کی۔

جس پر ریحام خان نے ایک ٹوئٹ میں ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس ٹوئٹ پر متعدد ٹوئٹر صارفین نے ردعمل ظاہر کیا جس میں منیب بٹ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے لکھا ‘جس طرح آپ نے جانان کے لیے بھاری سرمایہ کاری حاصل کی، آپ نے سیٹ کا فرنیچر تک عمران خان کا نام استعمال لوگوں سے مفت لیا تھا، تو ہم پر تنقید نہ کریں اور بے وقار سابقہ بیوی بننا بند کریں’۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی 2015 میں 10 ماہ بعد باہمی رضامندی سے ختم کردی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply