سو لفظوں کی کہانی ۔ عقیدت

غفورےنے کالا مرغا ڈرتے ڈرتے مرشد کو دیتے ہوئے کہا۔
پچھلی بار میں نے کالا بکرا صدقہ میں دیا تھا تو آپ نے فرمایا تھا کہ،
اب تمھاری زمین واگزار ہو جائے گی۔۔۔۔
یہ سنتے ہی پیر صاحب جلا ل میں آگئے چہر ہ مبارک سرخ ہو گیا ،
تیر ا اعتقاد کمزور ہو رہا ہے غفورے ۔۔اپنے ایما ن کی فکرکر،
غفورا ہاتھ جوڑ کر الٹے پیروں واپس ہو لیا۔۔۔
پیر نے ساتھ بیٹھے ولی عہد کو کہنی ماری اور بولا۔۔۔
مریدوں میں عقیدت کم نہ ہونے دو ۔۔۔
جب تک مریدوں میں عقیدت باقی ہے مرشد بھوکا نہیں سو سکتا!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply