وطن کا سپاہی ۔۔۔ ان گنے لفظوں کی کہانی

آپ کے رسالے کیلئے کہانیاں لکھی ہیں۔۔میں نے کاغذ کا پلندہ بچوں کے رسالےکے ایڈیٹر کے سامنے رکھا۔
وطن کا سپاہی، دکاندار فوجی، تاجر سپہ سالار،جاگیردار جرنیل،کمانڈو ،زمیندار،سوداگر سپاہی،کوتوال کرنل۔
بہت خوب ۔۔۔۔ہم انہیں ضرور چھاپیں گے۔۔۔۔۔۔لیکن دوسرے ہی دن غصے بھرا فون آیا،
ہم فوج پر تنقید نہیں چھاپ سکتے۔۔۔۔۔۔۔ ناممکن۔
یہ آپ نے کیا لکھ ڈالاہے کہ۔۔۔فوجی تول میں بے ایمانی کرتا تھا،
جرنیل کسانوں پر ظلم، کمانڈو زمینوں پر قبضے،سپہ سالار ٹھگ تھا اور کرنل ڈاکوؤں کا سرغنہ،
بس ایک وطن کے سپاہی کو آپ نے ہیرو بنا کر پیش کیا ہے ۔۔۔ کیچڑ نہیں اچھالی۔
کیونکہ جناب وہ سب دکاندار، تاجر،سوداگر، جاگیردار، زمیندار، کوتوال تھے
بس وہی ایک صرف وطن کا سپاہی تھا۔۔۔۔!!!

Facebook Comments

فاروق احمد
کالم نگار ، پبلشر ، صنعتکار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply