13سالہ بچے نے آن لائن کروڑ وں روپے جوئے میں اڑا دیئے

جوئے کے عادی ایک بچے نے اپنے والد کے تجارتی کریڈٹ کارڈز سے لگ بھگ 80 ہزار برطانوی پائونڈ آن لائن جوئے میں خرچ کردیئے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً سوا کروڑ بنتی ہے۔ لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے سکول کے اس بچے نے ویمبلے فٹ بال میچ کے درمیان دکھائی دینے والے آن لائن سٹے بازوں کے اشتہارات دیکھ کر اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے والد کی شناخت استعمال کرتے ہوئے انہی کے کریڈٹ کارڈزسے جوئے میں اندھا دھند رقم لگانی شروع کردی۔ رفتہ رفتہ وہ کھیلوں میں جوئے کا عادی ہوگیا اور ہر ہفتے فٹبال اور گھڑسواری پر رقم لگانا شروع کردی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply