پاکستان میں بننے والی فٹبال خلا میں پہنچ گئی

پاکستان میں بننے والی فٹبال خلا میں بھی پہنچ گئی، گیند ایڈیڈاس ٹیلی سٹار 18پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں روسی سٹیٹ سپیس ایجنسی روس کوسموس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں 2 روسی خلاباز اینٹون شکاپلیروو  اور اولیگ آرٹیم ییو  فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ خلائی سٹیشن میں یہ فٹبال ٹریننگ سیشن فیفا ورلڈ کپ 2018 کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا، جو 14 جون سے روس میں شروع ہو رہا ہے اور اس میں استعمال ہونے والی گیند ایڈیڈاس ٹیلی سٹار 18 پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے آر ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ہی میں سے ایک گیند خلا میں بھی بھیجی گئی جس سے خلابازوں نے فٹ بال کھیلی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply