پاکستانی نوجوان اور اس کے ساتھی نے سمندر کی تہہ میں افطار کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان یحییٰ اور اس کے ساتھی سعودی عرب اور پاکستان کا جھنڈا ہاتھ میں تھامے سمندر کی گہرائی میں گئے اور انہوں نے اذان کے بعد روزہ افطار کیا۔ فیس بک پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اذانِ مغرب سے چند منٹ قبل دونوں تیراک سمندر کی تہہ میں گئے ایک نوجوان نے اذان دی جسکے بعد پھر انہوں نے کھجور کھا کر روزہ افطار کیا اور پھر دیگر پھل بھی کھائے۔ افطاری کے بعد دونوں نے نماز ادا کی اور پھر دعا بھی کی۔ اس دوران دوسرا نوجوان سعودی عرب اور پاکستان کا جھنڈا سمندر کی تہہ میں لہراتا رہا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں